Ubqari4me`s Uploads

  • 23 ٓApril 2015 Dars-e-Rohaniyat w Aman Hakeem Tariq Mehmood
    23 ٓApril 2015 Dars-e-Rohaniyat w Aman Hakeem Tariq Mehmood حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس 23اپریل 2015 ۔ درس روحانیت وامن کوئی خبرنہیں کہ آج ہماری زندگی کا آخری دن ہو اورکوئی خبرنہیں کہ آج ہماری زندگی کی آخرسانسیں ہو۔ محنت مزدوری کرنے والا شخص ہرلمحے کواپنی زندگی کاآخری لمحہ سمجھتا ہے اور ہرسانس کوآخری ساعت سمجھتا ہے۔ اسے خبرہے کہ کوئی پل ایسا نہیں کہ زندگی کاتانابانا ٹوٹ جائے اور زندگی بکھرجائے ۔ اورمیں اس زندگی سے ایسے جاؤں کہ ہمیشہ کیلئے بے نشان ہوجاؤں۔ ایک ذات باقی وہ اللہ جل شانہ کی ذات باقی رہے گی۔سارا کاسارا وجود مکڑی کاجالا ہے یہ دھوکہ فریب ہے۔ آئے تو خالی ہاتھ لے کرمگرجانا خالی ہاتھ نہیں۔ ہمارے ہاتھ بظاہرخالی ہوں لیکن دیکھنے والی آنکھ کہے کہ یہ ہاتھ ہرے ہیں اوربھرے ہیں۔ کتنے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس مال ہے پرحج نہ کرسکے۔ اسباب ہیں پرحج نہ کرسکے۔ کتنے دیوانے ایسے ہیں جن کے پاس کچھ نہیں ہے مگراللہ نے انہیں حج کروادیا۔ حج پیسیوں سے ہوتا ہے۔۔۔؟ عشق کا سفرپیسوں سے طے ہوتا ہے ۔۔۔؟ عشق کا سفرجذبوں سے طے ہوتا ہے پیسوں سے نہیں ۔ اگرجذبہ سچا ہوتویہ سفرطے ہوتا ہے کریم غیب کے خزانوں سے انتظام فرماتا ہے۔ رجب کامہینہ جذبوں کا مہینہ ہے۔ فیصلوں کامہینہ ہے۔ عنایات کامہینہ ہے، عطاؤں کا مہینہ ہے۔ کبھی رجب کو بھی سوچا کریں کہ مہینہ کیامہینہ ہے۔ 11ہجری تھی اور27رجب تھی جب آقاﷺ معراج کیلئے تشریف لے گئے تھے۔ اوریہ معراج جسمانی تھا اپنے وجود اطہرکے ساتھ تشریف لے گئے تھے۔ (29:38) بیری کے پتوں کاعمل جا دو کیلئے، جنات کیلئے۔
    ubqari4me 02:58:39 490 2 Downloads 0 Comments
  • 16 April 2015 Ubqari Dars Doulat Nehin Bakhat
    16 April 2015 Ubqari Dars Doulat Nehin Bakhat حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس 16اپریل 2015 ۔ دولت نہیں بخت میرا اللہ ہرچیز پرقادرہے۔ الٹراساؤنڈ والے کہتے ہیں کہ بچہ ہے وہ بچی ہوجاتی ہے۔ ساراکچھ کرنے کے بعد بیٹی ہوجاتی ہے، چاہے تو کردے چاہے تو نہ کرے۔ وظائف بھی اس کے حکم کے محتاج ہیں، تسبیح بھی اس کے حکم کے محتاج ہیں۔ حفاظت کانظام بھی اس کے حکم کا محتاج جہاں کردے جہاں نہ کرے ، جہاں چاہے لے جہاں نہ چاہے اس کے حکم کے محتاج ہے۔ وہ جس وقت چاہتا ہے جیسے چاہتا ہے کردیتا ہے۔ چھوٹے بچے نے کوئی کمانے والانہیں ہے، غربت ہے، سفید پوشی ہے، دن بھر محنت کرتا ہے اللہ نے اس بندے کو موت دے دی۔ اور اس عورت کو بیوہ کردیا اور چھوٹے بچوں کو یتیم کردیا۔ ساری دنیا رُو رہی ہے کیا ہوگیا۔ پل میں کیاہوگیا۔ بس اس کاامر ہے ۔ اس عورت کوبیوگی کی زندگی گزارنی ہے یہ امرہے۔ اس کے شوہر کو بھی ملک سے باہربھیج کر30سال جدارکھنا ہے اورجب ان کوملانا ہے تو دونوں کے جذبات ختم ہوچکے ہوں گے بوڑھے ہوچکے ہوں گے۔ شوہرکے ہوتے ہوئے بھی یہ بیوگی کی زندگی گزارے گی۔ ماں کے ہوتے ہوئے، باپ کے ہوتے ہوئے یہ یتیموں جیسی زندگی گزاریں گیں یہ اس کی منشاء ہے یہ اس کی چاہتا ہے۔ بڑوں سے بات سنی بیٹی کو سب کچھ دے سکتے ہیں ، نصیب نہیں دے سکتے۔ اللہ ظالم نہیں ہے، اللہ کریم ہے، میرے اللہ کوظلم کے قرینے سے نہ دیکھنا، میرے اللہ کوکریمی کے قرینے سے دیکھنا پھراس کی ہرچیز میں تم کو کریمی نظرآئے گی۔ اورہرچیزمیں اس کی رحمت نظر�آئے گی اورہرچیزمیں اس کی عطاء نظرآئے گی اورہرچیزمیں اس کی شفقت نظرآئے گی۔ اور ہرچیزمیں اس کی مہربانی ہوگی۔ پھربیمارہوگاتو کہہ گا مولا یہ بیماری اس لیے ہے کہ جو میری کوتاہیاں تھی اوروہ کوتاہیاں جو صرف توہی جانے اورکوئی نہ جانے ، یہ بیماریاں شاید اس لیے ہیں کہ تو مرنے سے پہلے اپنے پاس بلانے سے پہلے نہلا دُھلاکر صاف کررہا ۔ میں معطرہوکرخوشبودارہوکرتیری بارگاہ میں آؤں۔ رب توبڑاکریم ہے اداؤں میں مان جاتا ہے پل میں۔
    ubqari4me 02:35:07 719 0 Downloads 0 Comments
ubqari4me
  • ubqari4me
  • profile viewed 443 times
  • message share profile
Who to Follow
X